ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2547 ہوگئی، 37 جاں بحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2547 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 37 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 547 ہوگئی ہے۔اس وائرس سے 37 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 977 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 343، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد میں 68، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 11 افراد کورونا کا شکار ہیں۔کورونا سے پاکستان کا 2500 ارب کا نقصان وزارت منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کی موجودہ وبا کے سبب 3 ماہ میں معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 2 سے ڈھائی ہزار ارب روپے لگایا ہے جبکہ اس سے ایک کروڑ23 لاکھ سے ایک کروڑ 85 لاکھ تک افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔نقصان کا انحصارکم درجہ ،درمیانے درجہ اور مکمل لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ کے روز 3 گھنٹے کے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کیا ، جس کے تحت دن 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رہیں اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں