0

وزیر اعظم ہاوس کے سامنے شہری کی خودکشی کی کوشش، جانبر نہ ہوسکا، وجہ کیا بنی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ہسپتالوں میں توجہ نہ دیئے جانے کے دعوے عام ہوتے ہیں لیکن اب ایک شہری نے وزیراعظم ہائوس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگئی تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ ملک عمران نامی صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم ہاوس کے سامنےشاہراہ جمہوریت پر فیصل نامی شہری نے خودکشی کی کوشش کی ، گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی، اس کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی‘۔بعدازاں سینئر صحافی اعزاز سید نے بتایا کہ اپنے آپ کو آگ لگانے والا راولپنڈی کا شخص مقامی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔شہریوں نے بتایا کہ پیدل آیا تھا اور چند ہی سیکنڈز میں جل گیا۔ایک اور صارف نے بھی دوسری طرف سے یہی ویڈیو شیئرکی تاہم انہوں نے کورونا کے ٹیگز بھی استعمال کیے جس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ شاید کورونا وائرس کے علاج میں تحفظات دور نہ ہونے پر شہری نے اہم قدم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں