عدنان صدیقی اپنی ہیروئن حریم کے والد سے 4 سال چھوٹے

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکار عدنان صدیقی اس وقت حیرانی میں مبتلا ہو گئے جب انہیں علم ہوا کہ وہ ڈرامے میں اپنے مقابل ہیروئن کا کردار نبھانے والی حریم فاروق کے والد سے عمر میں صرف 4 سال ہی چھوٹے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ عدنان صدیقی میرے والد سے صرف 4 سال چھوٹے ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے گزشتہ روز اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کی۔گفتگوکے دوران عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ حریم سے جب بھی بات کرو تو پوچھتی ہیں آپ کو پتا ہے میرے والد کتنے سال کے ہیں، عدنان نے عمر میں 4 سال کے فرق کی بات پر حریم کو کہا شرم کریں آپ میری ہیروئن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں