پاکستانیوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا! ڈیم فنڈز میں اب تک کتنی رقم موجود ہے؟ حکومت نے سب بتادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم منصوبے پر فروری تک 99 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین کی خریداری کے لیے 94 ارب روپے خرچ ہوئے،واپڈا منصوبے کے مرکزی ڈیم اور متعلقہ اسٹرکچر کا کنٹریکٹ آئندہ چند ہفتوں میں دے گا،منصوبے پر رواں سال تعمیراتی کام پر 61 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ منصوبے کے چھ حصوں کا مرحلہ وار کنٹریکٹ دیا جائے گا، ڈیم ستمبر 2027 اور منصوبے کی مکمل تکمیل مارچ 2028 میں متوقع ہے،وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 12.17 ارب روپے موجود ہیں۔ یں جمع رقم سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ روپے جمع ہوئے ۔جس مین سے اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب73 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں بھیجے ۔ پاکستانیوں نے 10 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی۔ جبکہ موبائل فون پر میسج کے ذریعے دیئے گئے عطیہ کی رقم 15 کروڑ 45 لاکھ ہے جو کہ موبائل کمپنیوں کے ذریعے سے حاصل کی گئی۔اووسیز پاکستانیوں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی دل کھول کر پاکستان کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرایا ۔ جس میں سے برطانیہ میں مقیم اووسیز کا حصہ 45لاکھ جبکہ امریکی میں مقیم افراد نے 59 کروڑ روپے عطیات دیئے۔ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں موجود افراد نے ایک کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ آسٹریلیاسے ایک اور جنوبی افریقی میں 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ذرائع وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ ابھی بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔ ڈیم کی رقم کو کہیں خرچ نہیں کیا جا رہا ۔ تاہم اس کی فنانس مینیجمنٹ ضرور کی جا رہی ہے۔ ڈیم فنڈز میں ابھی بھی لوگ پیسے جمع کرا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں