وینا ملک نے عمران خان کو امن و انسانی حقوق ایوارڈ کا مستحق قرار دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو میچ میں ایک گھنٹہ کمنٹری کیلئے 2 کروڑ مل سکتے تھے وہ اپنی پرسکون زندگی چھوڑ کر قوم کیلئے چندہ جمع کر رہا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ گورے دیں یا نہ دیں لیکن میری نظر میں عمران خان اس سال امن و انسانی حقوق ایوارڈ کے مستحق ہیں، عمران خان نے مشکل گھڑی میں لوگوں کو آمادہ کیا کہ گھروں میں محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی عوام کیلئے پریشانی عیاں ہے، قوم کو ایماندار حکمران ملا ہے وہ کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سونے دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں