0

تبلیغی جماعت کے افراد انتہائی قابل احترام ہیں، بزدار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد انتہائی قابل احترام ہیں ان سے کسی قسم کی بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی ان سےانتہائی شائستہ رویہ رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تبلیغی جماعت کے افراد کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد جس علاقے میں موجود ہوں انہیں ان ہی علاقوں میں قرنطینہ میں رکھا جائے۔کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان افراد کو قرنطینہ مراکز میں بھی آئیسولیشن میں رکھا جائے ، قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو عزت کے ساتھ باور کروایا جائے کہ کورونا کے خطرےکے پیش نظر انہیں یہاں رکھا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ جن افراد سے تبلیغی جماعت والے ملے ہیں ان کو بھی 10 دن قرنطینہ میں رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں