کورونامریض کے پھپھڑوں میں آکسیجن پہنچانے والا آلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لندن کے ماہرین نے مرسڈیز فارمولا ون ریسنگ ٹیم کے مشترکہ تعاون سے ایک ایسا آلہ تیار کیا جو مریض کو سانس لینے میں مدد فراہم کرے گا۔ماہرین کے مطابق اس آلے کو لگانے کے بعد مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ آلہ آکسیجن اور ہوا کو مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچا سکتا ہے۔آلے کی آزمائش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جس کے بعد لندن کے شمالی علاقے میں واقع اسپتال میں اس کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آکسیجن اور ہوا کو ناک اور منہ کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچایا جائے گا جس سے سانس لینے میں پیش آنے والی دشواری ختم ہوگی جبکہ اس آلے کے بعد آکسیجن ماسک یا وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں