0

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’مائیکروسافٹ‘ نے امریکی حکومت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ پر یہ کہہ کر پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوائسز کے ذریعے چینی حکومت کے لیے دیگر ممالک کے لوگوں کی جاسوسی کرتی ہے لیکن معاملہ الٹ ہی نکلا ہے اور معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’مائیکروسافٹ‘ نے امریکی حکومت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا ہے۔

ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مائیکروسافٹ کے صدر اور چیف لیگل آفیسر بریڈ سمتھ نے اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹولز اینڈ ویپنز‘ (Tools and Weapons)میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے مائیکروسافٹ سے کہا کہ وہ دیگر ممالک کی جاسوسی کریں اور دوسرے ممالک کے متعلق تمام تر معلومات امریکی حکومت کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں