وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی،معروف صنعتکار و بزنس مین حسین داؤدنے1 ارب کی رقم دینے کااعلان کردیا۔معروف اینکر کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اینگروگروپ کے چیئرمین حسین داؤد نے ایک ارب روپے عطیہ دے کر شاندارمثال قائم کردی،دوسروں کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہئے۔رونا وائرس کیخلاف جنگ میں جہاں ہر طبقہ متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہے وہیں بزنس کمیونٹی بھی کسی سے کم نہیں ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متاثرین کی مدد کیلئے عطیات کی اپیل پر کراچی کے صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی ۔ صنعتکار و بزنس مین حسین داؤد نے ایک ارب کی رقم دینے کا اعلان کردیا،اعلامیہ کے مطابق رقم ٹیسٹنگ کٹس،متاثرین کی مددسمیت دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیگی ۔رقم ڈاکٹر وںاور سٹاف کیلئے ضروری سامان کی خریداری میں استعمال کی جاے گی، رقم ہر اس ادارے اور فلاحی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو کورونا سے متعلق کام کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں