کرونا ، میلا نیا ٹرمپ نے بڑا اقدام اُٹھالیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت کی۔امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ میں ان خاندان سے دلی طور پر تعزیت کرتی ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کھودیا اور ان سے بھی جو اس مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے خیالات اور دعاؤں میں ہیں، اور یہ بھی کہا آپ جلد صحت یاب ہو جائیں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں