پاکستان میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس نے اس وقت پور ی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرا دنیا بھر کی کی معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں تاہم پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 30 پیسے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج مندی کی بجائے مثبت رجحان پیدا ہوتا دکھائی دے رہاہے جس پر سرمایہ کار قدر ے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 29 ہزار 691 تک پہنچ گیا لیکن یہ تیز اڑان زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 167 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں