0

2دن میں کورونا مریضوں میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے ، شہبازشریف

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2 دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ پریشانی کا باعث ہے۔شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ بنیاد پرمنعقد کیا جائے، ڈاکٹرز، طبی عملےکو حفاظتی لباس، دیگر سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبوں کو ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت کورونا کے ”ٹرینڈ“ کو سمجھے گی بہت دیر ہوچکی ہوگی، صوبوں کو نظرانداز کیاجانا مجرمانہ عمل اور بے حسی کی انتہائی ہے، صوبوں کووسائل کی فراہمی اور انکی تقسیم کے طریقہ کار پرتاحال وضاحت نہیں۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ فروری میں تمام صوبوں نے حفاظتی لباس مانگا تھا لیکن وزیراعظم نےانکار کر دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ افسوس وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب تک یہ بنیادی کام بھی نہیں کرپائی، وزیراعظم نےصوبوں کوضروری اشیاء کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں