وینٹی لیٹڑز کے 3 ڈیزائن منظور کرلیے، جلدہسپتالوں میں آزمائش ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے قوم کو وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور کرنے کی خوشخبری سنا دی، فواد چودھری نے کہا کہ حتمی منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4ہسپتالوں میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جو کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان نے وائرس کا مقابلہ کرنے کےلئے ملک میں ہی وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جس میں سے تین منظور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کےلئے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دئیے ہیں، منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش چار ہسپتالوں میں کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے منصوعی سانس فراہم کی جاتی ہے۔اس سے قبل فواد چودھری نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی جاسکیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں