0

آرمی چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر سے لیفٹیننٹ جنرل تک کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ عطیہ کی۔اس کے علاوہ کیڈٹس سےکرنل تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ عطیہ کی جبکہ سپاہی سے جے سی اوز تک افسران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں