وزیر اعظم کی تقریر نے مایوس کیا، شیری رحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی حکمت عملی کا ذکر نہ کر کے مایوس کیا۔رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے فیصلوں پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ یہ بتانا چاہیے کہ کورونا ریلیف فنڈ سے صوبوں کو کیسے اور کتنا حصہ ملے گا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان غیرتربیت یافتہ نوجوانوں کو ٹائیگر فورس کے نام پر کورونا کا چارہ نہیں بنا سکتے۔ اس کے بجائے بلدیاتی نظام اور محلہ کمیٹیوں کو فعال کیا جا سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے شیری رحمان نے کہا کہ دنیا لاک ڈاؤن پر متفق ہے اور وزیر اعظم لاک ڈاؤن کیخلاف دلائل دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں