لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا، وزیر صحت پنجاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے، مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ آہستہ ہوجائے گا، اگلے پانچ روز میں صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے علاج کے لیے 3 اور راولپنڈی میں ایک اسپتال کو مخصوص کررہے ہیں جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی کورونا کے علاج کے لیے اسپتالوں کو مخصوص کردیا ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے کیوں کہ 50 ارکان میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آنا تشویش ناک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں