0

امریکا نے ملیریا کی عام دوا کووڈ 19 مرض کے لیے منظورکرلی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے کئی دہائیوں سے ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی عام دوا کو کووڈ19 مرض کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ان دواؤں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن سرِ فہرست ہیں جو اس سے قبل فرانس اور دیگر ممالک میں اپنی افادیٹ ثابت کرچکی ہیں۔ ایک جانب تو مرض کی شدت بھی کم کرتی ہیں تو دوسری جانب مریض کے ہسپتال میں رہنے کا دورانیہ بھی گھٹ جاتا ہے۔اس کی باقاعدہ منظوری ایف ڈی اے نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ یہ دوا ہسپتالوں میں داخل نوعمر اور بالغ افراد کو ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اس وقت دی جائیں جب طبی آزمائشیں (کلینکل ٹرائلز) دستیاب نہ ہوں۔‘ واضح رہے کہ امریکا میں ان ادویہ کا اچھا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں