0

پنجاب میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق مرنے والی خاتون کی عمر 68 سال تھی جس کا رحیم یار خان میں علاج جاری تھا۔ خاتون سعودی عرب سے واپس آئی تھی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کنفرم 593 مریض زیرعلاج ہیں۔ ٹیمیں مستقل بنیادوں پر مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کا ٹیسٹ کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں