تبلیغ کیلئے سوڈان جانیوالے 150 پاکستانی پھنس گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے تبلیغ کے لیے سوڈان جانے والے 150 افراد وہیں پھنس کررہ گئے ہیں، کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں، حکومت واپس پاکستان لانے کا انتظام کرے۔سوڈان کے شہر خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے۔ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں 17مارچ کو واپس آنا تھا لیکن پروازیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس کررہ گئے ہیں۔ حکومت ہمیں واپس پاکستان لانے کے انتظامات کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں