کرونا صورت حال، دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل و کفن اور سرد خانے بند کردیے

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کام کرنے والے دو بڑے فلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر غسل ، کفن اور سرد خانے بند کردیے۔ شہر کے دو بڑے فلاحی اداروں نے بھی شہر بھر میں قائم سرد خانے، غسل خانے اور کفن کی سہولت فوری بند کرنے کا اعلان کردیا۔فلاحی ادارے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حالات کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھیپا غسل اور کفن خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ترجمان چھیپا کے مطابق حالات بہتر ہوتے ہی سرد خانہ اور غسل و کفن خانہ کھول دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایدھی ویلفیئر نے بھی اپنے تمام غسل و کفن اور سرد خانے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام انتظامات کو فوری روک دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیاروں کی میتوں کے لیے ادارے پر دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ یہ قدم مجبوری کے تحت اٹھایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں