برطانیہ: شہزادہ ہیری اور میگھن نئی مشکل میں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اس مشکل کی نشاندہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ہے۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی چھوڑ دی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کے مداح اور برطانیہ کے دوست ہیں۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گےبرطانوی شاہی جوڑے کےمتعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ہیری اور میگھن جنہوں نے کینیڈا میں مستقلاً رہائش اختیار کرنے کے لیے برطانیہ چھوڑ دیا تھا اب کینیڈا سے ترک سکونت کر کے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات امریکہ ادا نہیں کرے گا بلکہ انہیں از خود یہ ادائیگی کرنا ہو گی۔’میگھن مارکل تیسرے درجے کی اداکارہ ہے‘شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے کچھ عرصہ قبل شاہی زندگی اور برطانیہ چھوڑ کر کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو پوری دنیا میں موضوع بحث بنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں