0

اسلام آبادلین دین کا تنازع، فائرنگ سے دو جاں بحق، 9 زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لین دین کا تنازع، فائرنگ سے دو جاں بحق، 9 زخمی کہوٹہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع نے اس وقت خوفناک صورتحال اختیار کرلی جب فائرنگ ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ تھانہ کہوٹہ کی پولیس کے ذرائع سے بتایا ہےکہ لین دین کا تنازع اس وقت شدت اختیار کیا گیا جب فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق ہونے والی فائرنگ کے تنیجے میں دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔علاقہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الوقت صورتحال کے متعلق حتمی طور پرکچھ کہنا نا ممکن ہے لیکن تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے جلد حقیقت سامنے آجائے گی۔فائرنگ سے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے نام فی الحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ پولیس معلومات جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں