موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےپیشگو ئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 22 تک جاسکتا ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ڑوب، پیشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، دالبندین اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں