0

یا اللہ پاکستان پر رحم کر۔۔۔۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ دل دہلا دینے والے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1571 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 45 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1571 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں اس وبا سے ایک شخص جان کی بازی ہارا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 11 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 28 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 571 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 502، خیبر پختونخوا میں 192، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہے۔کورونا کے خلاف جنگ، پاکستانی یونیورسٹی نے اہم ہتھیار بنالیایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا سے بچاوَ کیلئے حفاظتی لباس تیارکرلیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹرز اور عملے کو حفاظتی لباس مفت دیاجائےگا۔کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہو گی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے، اللہ تعالی کی مدد، درست حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہےلاہور پولیس اِن ایکشن کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر لاہور پولیس نے سختی شروع کر دی،پولیس نے گھروں سے غیر ضروری باہر گھومنے والے 1800 افراد سے ضمانتی مچلکے لے لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں