کمرے کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

دکی(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے جن میں ایک کم سن بچہ اور دوبچیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع بارکھان کے علاقے میں واقع مکان میں کمرے کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے تینوں کم سن بچوں کی شناخت زاہد،زویا بی بی اور بی بی نہیرا ولد رشید کےنام سےہوئی ہے،لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کم سن بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں