جام کمال نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو معطل کردیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا۔ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ڈی جی ہیلتھ کو کورونا ماسک اورکٹس کی دستیابی کے متعلق تاریکی میں رکھا اور ماسک اور کٹس کے اسٹک کو چھپا کر محکمہ کو غلط معلومات فراہم کی گئی۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر ذوالفقار علی بلوچ کو فرائض میں غفلت برتنے کے باعث معطل کردیا ہے۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس امر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے نیٹ ورک تک پہنچا جائے اور جو بھی ملوث ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں