راجر فیڈرر کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے سوئس حکومت کو 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان، سوئٹزرلینڈ میں اب تک کتنے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

برن (نیوز ڈیسک) ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے کورونا وائس کیخلاف جنگ کیلئے سوئٹزرلینڈ حکومت کو ایک 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب سوئس حکومت عالمی وباءکیخلاف لڑنے میں مصروف ہیں، کسی کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سوئٹزرلینڈ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا نوواں ملک بن گیا ہے اور سوئٹزر لینڈ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 8,800 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ پیر تک اس وائرس سے 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔راجر فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”یہ ہر کسی کیلئے بہت مشکل وقت ہے اور کسی کو بھی مدد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ میں اور میری اہلیہ نے ذاتی طور پر 10 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدد کی جا سکے۔ “انہوں نے کہا کہ ہمارا اعلان صرف شروعات ہے اور امید کرتے ہیں کہ دیگر لوگ بھی اس کی تقلید کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ضرور آگے آئیں گے کیونکہ ہم مل کر اس وباءکیخلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں