پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، مشیرخزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں آئندہ چند ماہ میں مزید کمی کی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں، صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کے حصے سے زیادہ زیادہ پیسے دیئے گئے، تاہم کورونا کے باعث مشکلات سامنے آئی ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے باعث ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی بھی معیشتیں کمزور ہورہی ہیں، لیکن پاکستان میں کورونا کے تناظر میں متفقہ حکمت عملی کی کوشش ہورہی ہے، تاہم اگر پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہے تو اس سے ٹیکس ریونیو سمیت دہگر اہداف متاثر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں