کورونا وائرس، بھارت میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ سے 21 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے لاک ڈاوَن ضروری ہے۔ بھارت میں 21 دن کے لیے مکمل لاک ڈاوَن ہوگا۔بھارتی وزیراعظم نے تاہم کہا کہ ضروری خدمات کے ادارے، اشیائے ضروریہ کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور دیگر ضروری خدمات جاری اور فعال رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان کے پاس واسائل نہیں ہیں یا وہ کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ وائرس ایسا ہے کہ یہ کوششیں ناکافی ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ سو انیس ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں