0

صحافی کورونا کیخلاف جنگ میں ہر اول دستہ ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں۔میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کےدوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اورحفاظت کویقینی بنائیں۔عوام کوآگاہی دینے میں میڈیاکا کلیدی کردارہے۔ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہےاس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہر صوبے کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات طے کرے۔انہوں نے کہا کہ ہر صوبہ اپنے حالات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے ہر شہری کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے قائدِ حزبِ اختلاف پر تنقید کی کہ شہباز شریف کا کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں تھا جو داغدار نہ ہو، عوام شہباز شریف جیسے لوگوں کی رائے کومتنازع سمجھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں