ایک چین دو نظام ہانگ کانگ کے شہریوں کے قونصلر تحفظ کے نظام کی بنیاد ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر، ہانگ کانگ امیگریشن آفس اور چینی وزارت خارجہ میں قونصلر تحفظ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل کاروں نے آسٹریلیا کے شہروں میلبورن اور برسبین کا دورہ کیا اور وہاں ہانگ کانگ کے باشندوں کے قونصلر تحفظ کے کام کا جائزہ لیا۔

ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے خصوصی نمائِندے نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران چینی وزارت خارجہ، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر،٘ مختلف ممالک میں چینی سفارت خانوں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مقامی حکومت کی مشترکہ کوششوں کے تحت، ہانگ کانگ سے متعلق قونصلر تحفظ کے ہزاروں کیسز کو نمٹایا گیا ہے اور بیرونی ممالک میں ہانگ کانگ کے باشندوں کی سلامتی کا تحفظ کیا گیا ہے اور بیرونی ممالک میں ہانگ کانگ کے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے اور ان کے سفر میں معاوںت فراہم کی گئی ہے۔ ایک چین دونظام ہانگ کانگ کے شہریوں کے قونصلر تحفظ کے نظام کی بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں