کرونا وائرس، حاملہ خواتین کے لیے اہم ہدایات

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے طبی ماہرین کرونا وائرس کے پیش نظر حاملہ خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں رہیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ ماں اور بچے کو کسی بھی نقصان سے بچایا جاسکے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین دوران حمل عوامی تقاریب میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ اگر وہ کرونا سے متاثر ہوئیں تو اس سے بچہ بھی براہ راست متاثر ہوسکتا ہے۔رائل کالج نے اس حوالے سے گائنا کولوجسٹ کی رائے لی جس کی روشنی میں خواتین کے لیے ہدایت نامہ تیار کیا گیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس خواتین کے لیے حساس معاملہ ہے کیونکہ دورانِ حمل اُن کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور انہیں وائرس آسانی سے متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ماں کا دودھ سے کرونا وائرس بچے میں منتقل نہیں ہوتا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر کوئی خاتون کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے چودہ روز پہلے تک تعلق میں رہیں تو انہیں زچگی سے قبل قرنطینہ میں رکھا جائے۔ڈاکٹر ایڈوارڈ مورس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ رپورٹ ماہرین کے مشاہدات کی روشنی میں تیار کی جس سے دنیا بھر کی خواتین کو فائدہ پہنچے گا اور پیدا ہونے والا بچہ بھی محفوظ رہے گا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں