سعودی شہرپر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے شہر نجران پر حملے کے لئےجانے والا بغیر پائلٹ جاسوسی طیارہ عرب اتحاد کی ایئر ڈیفنس نے مار گرایا۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ڈورن طیارہ نجران میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا کہ اسے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا،ایئرڈیفنس نے نجران کی فضائی حدود میں تین بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے۔رپورٹ کے مطابق یہ میزائل یمن میں باغیوں کی طرف سے فائر کیے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں