0

پنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کے 8 میچز کی میزبانی کے لیے تیار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کے 8 میچز کی میزبانی کے لیے تیارراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان سپرلیگ کے آٹھ میچوں کی میزبانی کرنے کیلئے تیارہے۔اسٹیڈیم کو بھرپور انداز میں سجا دیا گیا ہے، شائقین کرکٹ کی بےتابی نقطہ عروج کو چھو رہی ہے۔لاہور اور کراچی کے بعد پی ایس ایل کا قافلہ اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرنےجارہاہے ، راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم کی تزئین وآرائش مکمل ہوگئی ہے، کرکٹ کے دیوانوں کیلئے مختلف پیغامات پر مبنی پوسٹر چہار سو آویزاں ہیں۔سہیل تنویر اور شعیب اختر انکلوژرزمیں بھی سیٹیں سجادی گئی ہیں ایسےمیں شہریوں کی بےتابی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔بنگلہ دیش اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کےدوروں کے دوران تنقید سامنے آنےکےبعداب پی ایس ایل کے لیے آوٹ فیلڈ کو ہرا بھرا کردیا گیاہے۔آٹھ میچز کی میزبانی کے لیے کیوریٹرز چار پچز کی خوب دیکھ بھال میں مگن ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں