0

لندن میں شریف برادران سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ چوہدری نثار نے بتا دیا

لندن(نیو زڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان 2 ہفتے برطانیہ میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔ پاکستان روانگی سے قبل چوہدری نثار نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران سے ملاقات نہیں ہوئی، معمول کا چیک اپ کرانے کے بعد واپس جا رہا ہوں21فروری کو چوہدری نثار پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 785 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے، سیاسی مبصرین کا ماننا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور وہ شریف خاندان سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انہیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں