0

حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار!! قوم کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لوڈ شڈنگ کو بھول جائیں۔ حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ، عمر ایوب نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ماحول دوست قابل رسائی سستی توانائی سب کا حق ہے، بجلی کے نرخ وقت کے ساتھ ساتھ کم کر رہے ہیں،توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے توانائی کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے، ملکی معیشت اور ترقی کا دارو مدار توانائی کے شعبے سے ہے، ماحول دوست قابل رسائی سستی توانائی سب کا حق ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آج 75فیصد بجلی درآمد شدہ ایندھن سے بن رہی ہے، توانائی کے وسائل کے حصول کیلئے بھاری زرمبادلہ استعمال ہو رہا ہے، سستے انرجی مکس پر توجہ دے رہے ہیں تا کہ صنعتوں کو سستی بجلی ملے، بجلی کے نرخ وقت کے ساتھ ساتھ کم کر رہے ہیں۔ عمر ایوب خان نے کہا 2025 تک 25 فیصد اور 2030تک 35 فیصد بجلی آبی وسائل سے حاصل ہو گی، قابل تجدید توانائی کے حوالے سے منصوبے اس کے علاوہ ہوں گے، ان اقدامات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہوا ہے، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے نئی انرجی پالیسی لا رہے ہیں، توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں