0

سٹاک مارکیٹ: 1105 پوائنٹس کی مندی، انویسٹرز کو 160 ارب کا نقصان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 1105.49 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کے 160 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال نے حصص مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا، 100 انڈیکس میں بدترین مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 1105.49 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.82 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ 232.43 پوائنٹس کی مندی کے بعد 40249.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث انڈیکس کی 11 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 40200، 40100، 40000، 39900، 39800، 39700، 39600، 39500، 39400، 39300، 39200 کی حدیں شامل ہیں۔سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا جس کے باعث 40 ہزار کی نفسیاتی حد پہلے ہی گھنٹے کے دوران گر گئی تھی۔ مندی کا یہ تسلسل آگے بڑھ کر چلتا رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سرمایہ کاری سے حاصل روک لیا۔آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39079.78 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1105.49 پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 39143.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں