0

ثمینہ پیرزادہ سے شادی کرنے کی بڑی وجہ کیا تھی؟ معروف اداکارعثمان پیرزادہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور( نیوز ڈیسک)سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا اور ان سے شادی کرنے کی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی ،میں سمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں ۔ آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندرکا بچہ آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ،جب باپ اپنے بیوی کی عزت کرے گا تو بچہ اسی ذہن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی اپنی بیوی کی عزت کرے گا ۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں