0

وفاقی وزرا کے یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں اور معیار کی چیکنگ کے لیے دورے شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر وزرا نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور معیار کی چیکنگ کے لیے دورےشروع کر دیئے ہیں، وزیر مملکت ہاؤسنگ شبیر قریشی نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا۔مہنگائی میں کمی کا مشن، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزراء کے یوٹیلیٹی اسٹورزکے دورے، اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔اسلام آباد میں وزیر مملکت ہائوسنگ شبیر قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا اور اسٹور پر آئے عام شہریوں سے بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی ارکان کو قریبی اسٹورز کا دورہ کرنے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان اس بات پر نظر رکھیں کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں