0

واوڈا کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آبادس(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق کی عدالت میں مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی جس کے بعد وفاقی وزیر کی دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی ہوئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس عامرفاروق طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج چھٹی پر ہیں، ان کی ناسازی طبیعت کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نےمیاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصل واڈا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔وکیل درخواست گزار کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا تھا،وہ نامزدگی فارمز جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے۔درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا۔عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعت پر فریقین کو آج تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں