0

شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ، شادی ہال میدان جنگ بن گیا اور پھر ۔۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قصور کے علاقے پتوکی میں معمولی تلخ کلامی پر شہریوں اور باراتیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس سے شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔ لڑائی میں ون پاؤنڈ فش سے شہرت پانے والے شاہد نذیر سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔شاہد نذیر نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کی موٹرسائیکل باراتیوں کی گاڑی سے ٹکرائی تو انہوں نے تشدد کیا۔ بیٹے کو بچانے شادی ہال پہنچا تو باراتیوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق پتوکی کے ایک شادی ہال میں آئے باراتیوں اور مقامی لوگوں میں تلخ کلامی کے بعد لاٹھیاں بھی چل گئیں۔پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں