0

ترکی میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ہے۔زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں