0

بھارت کا مگ 29جنگی طیارہ گوا میں گرکر تباہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی بحریہ کا ایک مگ 29 کے لڑاکا طیارہ مغربی بھارتی ریاست گوا میں گرکر تباہ ہوگیا۔ بتا گیا ہے کہ یہ طیارہ تربیتی مشن کے دوران گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا ۔بھارتی بحریہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معمول کی تربیتی مشن میں روانہ ہونے والا مگ 29 ریاست گوا میں گرکر تباہ ہوا جس کا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیا ب ہوا۔ دریں اثناء بھارتی بحریہ نے طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں