0

پاکستان کے اہم ترین شہر میں خوفناک حادثہ : بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

بونیر(ویب ڈیسک) خیبر پختوںخوا کے شہر بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہےاور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈپٹی کشمنر کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں