0

کپتان نے جو کہا کر دکھایا !! یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج۔۔۔ اشیائے خودو نوش کے معیار پر شہریوں کا ایسا ردعمل آگیا کہ حکمران خوش ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج پر عمل درآمد جاری ہے،شہر ی عام مارکیٹ کی نسبت اشیائے ضروریہ سستے داموں ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آسمان کو چھوتی مہنگائی کے پیش نظر ریلیف پیکج کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ریلیف پیکج کے تحت چینی 68، باسمتی چاول 140، سفید چنا 125، دال چنا 160 مسور 130، جبکہ عام گھی 170 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہری بازار کی نسبت چیزیں سستی ملنے پر خوش تو ہیں تاہم مہنگائی کے پیش نظر مزید ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں موجود اسٹور انچار کا کہنا ہے ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے،کسی چیز کی کوئی شارٹج نہیں ،اسٹورز میں موجود دیگر نمایاں براینڈڈ کی اشیا کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسب معمولی کم ہیں۔ شہریوں کا ماننا ہے کہ ریلیف پیکج میں دیگر اشیا ئے ضروریہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے سبسڈائزڈ اشیاء کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری ہے اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کی انتظامیہ دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پر عزم ہے عوام وفاقی حکومت کے اس ریلیف سے بھر پور مستفید ہونے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کو ترجیح دے جس سے جہاں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کا حصول ممکن ہوگا وہاں کارپوریشن کا فائدہ بھی ہوگا۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کی وجہ سے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداروں کا رش لگا ہوا ہے جسکی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں ریکارڈ بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں