0

پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تیل اور گیس کی تلاش کیلئے وزارت پٹرولیم نے جنوری 2020 کی رپورٹ جاری کردی۔دستاویزکے مطابق 12 آئل کمپنیوں نے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے درخواستیں دیں جبکہ 4 کمپنیزکے تیل لائسنس میں 5 سال کی توسیع کردی گئی ۔رواں مالی سال تیل اور گیس کے 92 کنوؤں کی کھدائی کی منصوبہ بندی کی گئی ، تیل اورگیس کی تلاش کیلئے 14 کنوؤں پر کھدائی کا کام جاری ہے جبکہ گیارہ کنوؤں کی کھدائی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں تیل کی پیداواربیاسی 82 بیرل یومیہ رہی ،دریافت شدہ تیل کے ذخائر کا تخمینہ 25 لاکھ 87 ہزار656 بیرل ہے ،گیس کے کنوؤں سے تین ارب66 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیداہورہی ہے جبکہ دریافت شدہ گیس ذخائرکاتخمینہ ایک سو تیرہ ارب انہتر کروڑ کیوبک فٹ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں