0

پی ایس ایل کا سماں۔۔۔۔ مگر انگلش کرکٹر معین علی اچانک کہاں جانے کیلئے بے چین ہو گئے؟ انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے۔گزشتہ روز ہونے والے مقابلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اور نانی کی پیدائش پاکستان کی ہے،لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال بعد پاکستان آیا ہوں، اس سے قبل بھی پاکستان آتا رہا ہوں اور یہاں کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں۔ آزاد کشمیر جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں وہاں ضرور جانا چاہوں گا کیونکہ میری والدہ کی پیدائش آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، اس لئے وہاں جانا میرے لئے اہم ہے اور میں وہاں جاوں گا۔یاد رہے کہ یہ ساری گفتگو انہوں نے گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے میچ کے بعد میڈیا سے کی ۔میچ میں معین علی کی ٹیم ملتان سلطانز کی جیت ہوئی جس میں انگلش کرکٹر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں مقابل ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ایک ہی اوور میں آوٹ کرنے والے معین علی نے اپنی ٹیم کے لئے جیت کی ایک شمع روشن کی جس کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم با آسانی فتح یاب ہوئی۔میچ پر بات کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ کرس لین او ر فخر زمان خطرناک بلے باز ہیں اور جس طرح انہوں نے اننگز کا آغاز کیا، ان کو آوٹ کرنا ضرور ی تھا۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے انہیں آوٹ کیا اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان آنے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بہت سنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں آ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ انگلش کرکٹر معین علی نے یہ بات گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ آزاد کشمیر جانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ کی پیدائش وہاں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں