0

بڑی خبرآگئی۔۔۔اہم ترین رکن اسمبلی خاتون کی بیٹی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ایم پی اے شہناز انصاری کی بیٹی نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی بیٹی ڈاکٹر فاطمہ نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں کامشن آگے چلانا چاہتی ہوں، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی رہنماؤں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اپنی بہادر ماں کی طرح غریب عوام کی خدمت کر کے والدہ کا نام روشن کروں گی۔ جب کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے شوہر حمید انصاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود میری بیوی کوقتل کردیا گیا، چار روزقبل ایس ایس پی کو سکیورٹی کے لئے درخواست دی تھی، سکیورٹی دی جاتی تو قتل کی واردات نہ ہوتی، میری بیوی کو بیدردی سے قتل کیا گیا، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے اپنی بیوی رکن سندھ اسمبلی مقتولہ شہناز انصاری کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چار روز قبل ایس ایس پی سکیورٹی کو تحفظ دینے اور سکیورٹی دینے کے لئے درخواست دی تھی لیکن عمل نہیں کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی مقتولہ شہناز انصاری نے تحریری خط وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی ، اور سیشن جج نوشہرو فیروز کوبھی ارسال کیا گیا تھا۔ شہناز انصاری نے گزشتہ دنوں سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی کوبھی خط بھی لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں