0

قوم کے لیے زبردست خوشخبری۔۔۔ پاکستان بڑے معاشی بحران سے نکل آیا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈییسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کو مبارکباد دیتا ہوں اور پاکستان کا نظریہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب میں فاصلہ بڑھتا رہا جبکہ امیر اور غریب میں فاصلے سے کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں اور کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انکا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو کفالت کارڈ مل گیا ہے اور کفالت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے ملیں گے۔ اب تک 180 پناہ گاہیں بن چکی ہیں اور خواتین کو گائے، بھینس اور 4 بکریاں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال 50 ہزار اسکالر شپس دیئے جائیں گے اور ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بغیر سود قرض دیا جائے گا۔ ملک بھر میں پناہ گاہیں بنانے جارہے ہیں اور کوشش ہے کسی جگہ کوئی سڑک پر نہ سوئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے غریب لوگوں کو وکیل مہیا کریں گے اور پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیں گے۔ 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دے چکے ہیں اور اسپتال کی مشینری درآمد کرنے پر ٹیکس ختم کردیا۔انکا کہنا تھا کہ اسکول اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں اور چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا ایک نصاب ہو۔ اساتذہ کی غیر حاضری پر سزا، جزا کا نظام لارہے ہیں جبکہ تھانہ اور کچہری لوگوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو تحفظ نہیں ملتا اور نئے آئی جی پنجاب کو سب کے سامنے مبارک دینا چاہتا ہوں۔ آئی جی کو کہا بڑے بڑے بد معاشوں کو پکڑیں جب کہ امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل گیا ہے اور سابق حکومتوں کے قرض کی اقساط نہ دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اب صحیح راستے پر ہے اور روپیہ کے قدراب اوپر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں