0

واقعی زندگی بدل گئی ۔۔۔۔ اداکارہ رابی پیرزادہ کی ایک ایسی پردہ دار خاتون کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری اور رابی پیرزادہ کی ایک دوسرے سے لمبے عرصے بعد ملاقات ہوئی، دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔رابی پیرزادہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ۔‘رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’میں نے اور سارہ چوہدری نے ایک ساتھ شوبز انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا پھر اُس کے بعد سارہ چوہدری اللہ کے راستے کی جانب گامزن ہوگئیں تھیں اور میں شوبز میں ہی رہی۔سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ اب مجھے بھی اللہ نے ہدایت دی ہے اور میں بھی اسلام کے راستے پر چل پڑی ہوں۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ میں اپنے دین کو مزید سیکھ سکھوں۔ ‘اُنہوں نے لکھا کہ ’آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن میں اپنے راستے پر مستحکم ہوں۔‘رابی پیرزادہ نے یہ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئرکیں۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں